حکومت کا مریم نواز کا نام چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Nawaz
Maryam-Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چوہدری شوگرملز کیس میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی، اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل میںشامل کیا گیا تھا۔

نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ تحقیقاتی مرحلوں میں پیشی یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کالندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتہ،تصویر وائرل،حکومت کا نوٹس

مریم نواز نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دی گئی تھی، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور حکومت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

Related Posts