حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔فردوس عاشق اعوان
حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خواتین کے آئینی،قانونی،سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے

عورت مارچ کے حوالے سے معاونِ خصوصی نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے ۔ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسرے درجے کی قیادت کو کراچی بھجوانے کی بجائے لندن بلوا کر میاں صاحب کے علاج کیلئے مناسب ہسپتال تلاش کرنے کی ڈیوٹی لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خاقان صاحب حکومت نے خط لکھ کر اپنی قانونی ذمہ داری پور ی کی ہے ۔ تاریخ نے آپ کے قطری خطوط کو ردی ثابت کیا۔

فردوس عاشق اعاون نے کہا کہ آپ کے نزدیک شفاف انتخابات وہی ہیں جس میں آپ تخت نشیں ہوں۔آمرانہ رویے والوں سے ملنے کیلئے ان کے منتخب نمائندے ترستے تھے ۔ملکی معیشت تباہ کرنے والے لندن جا چکے ہیں۔

Related Posts