کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police formulates new strategy for implementation of SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متنبہ کرتے ہوئے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامدنے کہا ہے کہ رمضان میں بازاروں میں رش زیادہ ہوتاہے،احتیاط نہ کی تو کیسزبڑھ سکتےہیں،حکومت ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کررہی ہے۔

ویکسی نیشن کی کھیپ بھی ہمارے پاس تیزی سے پہنچ رہی ہے، حکومت کی کوشش ہےکہ ویکسین ڈیڑھ سےدولاکھ تک یومیہ لگائی جائے،عوام کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کوروناکے5ہزار364نئے شکار، مزید 110 افرادانتقال کرگئے

ڈاکٹر نوشین حامدکا کہنا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہیں اور ہم کربھی رہے ہیں، معاشی سرگرمیوں پر بھی کافی حد تک پابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھرمیں 24گھنٹوں میں کورونا کے64ہزار481ٹیسٹ کیے گئے اورکورونا کے5 ہزار364کیسز سامنے آئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.31 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے110 افرادانتقال کرگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ جمعہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

Related Posts