وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے خط لکھنے کی تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے خط لکھنے کی تصدیق کردی
وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے خط لکھنے کی تصدیق کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانیہ کی حکومت کو خط لکھ دیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف کو طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن میں علاج کیلئے بھیجا گیا تاہم وہ علاج نہیں کروا رہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے جبکہ ان کا علاج بھی نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے مجرم کی حیثیت سے ضمانت لی تھی جو ختم ہوگئی ہے۔

 حکومتِ برطانیہ سے خط کے ذریعے  درخواست کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مجرم ہیں جن کی سزا مکمل نہیں ہوئی۔ برطانوی حکومت فوری طور پر انہیں وطن واپس بھجوادے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے لیے خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ رہنماؤں نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برطانیہ کو جتنے مرضی خط لکھے، اس سے کچھ نہیں ہوگا۔ نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک گئے ہیں۔

سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جیل سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں، آپ کے کیا حالات ہیں؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروا کر دکھائے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ فردوس باجی اپنے بیان پر یوٹرن لے لیں گی۔ اپنے دعوے پر عمل ضرور کریں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو لندن سے ڈی پورٹ کروا کر دکھاؤ۔ن لیگ چیلنج

Related Posts