کورونا وائرس سے بچاؤاورآگاہی کیلئے گوگل کے ڈوڈل نے بھی ماسک پہن لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doodle also wore a mask to warn Corona

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا دیا گیا ہے۔

گوگل دنیا کے اہم دنوں کے حوالے سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی ایک روایت پر برسوں سے قائم ہے جسے سرچ انجن کے صارفین کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے ۔

اس بار گوگل نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچاو سے متعلق انٹرنیٹ صارفین میں شعور اجارگر کرنے کے لیے اپنے ڈوڈل کو ماسک پہنا دیا ہے۔ گوگل ڈوڈل کو دیکھا جا سکتا ہے گوگل کے ایلفابیٹس نے ماسک پہنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:آپکاوزیراعظم آپکے ساتھ ! عمران خان کل عوام کے سوالوں کے جواب دینگے

اس ڈوڈل کو اگر کلک کیا جائے تو گوگل کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مزید ہدایات دی گئی ہیں جس میں ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل پر شیئر کیے جانے کا بھی آپشن دائیں جانب دیا گیا ہے۔

Related Posts