سونے کی قیمت میں اضافہ مگر چاندی سستی! جانیں 24 نومبر 2026 کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا تاہم چاندی کی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل سونا ایک ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 1022 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 922 روپے کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 49 روپے سستی ہوکر 4687 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4018 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 629 ڈالہ کی سطح پر آگیا ہے۔

Related Posts