آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے نفسیاتی مسائل کے سبب کرکٹ سے بریک لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

glenn maxwell
آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے نفسیاتی مسائل کے سبب کرکٹ سے بریک لے لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی:آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی، گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں۔

گلین میکسویل کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں۔

گلین میکسویل کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آنے پر ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز: سینئر سری لنکن کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر رضامند ہو گئے

جسٹن لینگرکےمطابق ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کہا ہے، ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔یاد رہے کہ گلین میکسویل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

Related Posts