اینٹی کرپشن ریکارڈ کیلئے داؤد یونیورسٹی میں سابق افسر کی مہر استعمال ہونے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کرپشن ریکارڈ کیلئے داؤد یونیورسٹی میں سابق افسر کی مہر استعمال ہونے کا انکشاف
اینٹی کرپشن ریکارڈ کیلئے داؤد یونیورسٹی میں سابق افسر کی مہر استعمال ہونے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 2سال قبل یونیورسٹی چھوڑ جانے والے افسر کی مہر لگا کر دستاویزات اینٹی کرپشن کو بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اینٹی کرپشن میں  جمع کرائے جانے والی دستاویزات میں یونیورسٹی سے اختلافات کی وجہ سے چھوڑ جانے والے شعبہ پٹرولیم اینڈ گیس کے سابق چیئرمین ڈاکٹر انجینئر سلیم قادر تونیو کی مہر ثبت کر کے ان کے دستخط کیئے بغیر تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کردیں۔جب کہ مذکورہ شعبہ پٹرولیم اور گیس کے موجودہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد کورائی ہیں۔

اس حوالے سے نمائندہ ایم ایم نیوز نے داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے شعبہ پٹرولیم اینڈ گیس کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سلیم قادر تونیو سے رابطہ کیا توا نہوں نے بتایا میں تو یونیورسٹی ہی دو سال سے چھوڑ چکا ہوں جس کے بعد میری مہر لگا کر کہاں ڈاکیومنٹ دیئے ہیں مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن نے داؤد یونیورسٹی میں بھرتیوں کیخلاف انکوائری شروع کردی

 رجسٹرار سید آصف علی شاہ سے رابطہ کیا گیاتوان کا کہنا تھا کہ جس وقت تہمینہ فاطمہ صدیقی بھرتی ہوئی تھی، اس وقت شعبہ کے چیئرمین انجنیئر ڈاکٹر سلیم قادر تونیو ہی تھے جس کی وجہ سے اینٹی کرپشن کو ہم نے انہی کی تصدیق شدہ کاپیاں بھیجی ہیں جس پر مہر ان کی ہے،ان کا مذید کہنا تھا کہ مکمل دستاویزات دی ہیں  اور پی ای سی کارڈ بھی دے دیئے ہیں  ۔

Related Posts