سعودی عرب سے پاکستان کو ترسیلاتِ زر میں 28 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب سے پاکستان کو ترسیلاتِ زر میں 28 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ
سعودی عرب سے پاکستان کو ترسیلاتِ زر میں 28 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو ترسیلاتِ زر میں رواں برس جولائی تا نومبر تک کی مدت میں گزشتہ برس کے اسی عرصےکے مقابلے میں 28 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس جولائی تا نومبر کے عرصے کے مقابلے میں رواں برس کے اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر 28 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ زرِ مبادلہ ارسال کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 330 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پاکستانیوں کی طرف سے 2 اعشاریہ 597 ارب ڈالرز آئے تھے۔

اسی طرح رواں برس نومبر کے دوران پاکستانی شہریوں نے 615 اعشاریہ 1 ملین ڈالرز ترسیلاتِ زر ارسال کیں جبکہ گزشتہ برس نومبر کے دوران پاکستانیوں کی طرف سے 490 اعشاریہ 8 ملین ڈالر بھجوائے گئے تھے۔

جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ترسیلاتِ زر کی شرح میں مجموعی طور پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی۔

سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

Related Posts