وزیرِ خارجہ کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور
وزیرِ خارجہ کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور انسانی المیے کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

پاکستان کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ، جنرل اسمبلی کے صدر والکر بوزکر اور او آئی سی ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔

عشائیے کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں قیامِ امن کیلئے پاکستانی کاوشوں پر بریفنگ دی جس میں انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کیلئے جنرل اسمبلی اجلاس میں مشترکہ لائحۂ عمل اختیار کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔ عشائیے کا اہتمام نیویارک میں پاکستانی سفارت خانے میں کیا گیا۔

فلسطین کے معاملے پر دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و ستم اور علاقائی امن کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی۔

اپنے خطاب میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے راستے نیویارک پہنچے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مسئلۂ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے ترکی کے راستے نیویارک روانہ ہوئے تھے۔

آج سے 2 روز قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان سے ترکی کیلئے اڑان بھری جہاں سے سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک روانگی ہوئی۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے نیویارک روانہ

Related Posts