لالچی حکمرانوں نے کسانوں کی زمینیں ہتھیا کر پنجاب کو بنجر کردیا، فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برااطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب جیسےخوشحال زرعی معیشت کےحامل صوبےکو صنعتی صوبہ بنانےکے نام پر لوٹا گیا،لالچی اور خود غرض حکمرانوں نےصوبےکی زمینیں ہتھیا کرکسان کوبےحال اور پنجاب کوبنجرکردیادیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا پنجاب جو پورےپاکستان کافوڈ باسکٹ تھا شوباز شریف نے قیمتی زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کےقیا م کی پولیسی اپنا کر غریب کسان سے روٹی کانوالہ چھین لیا۔پنجاب جیسےخوشحال زرعی معیشت کےحامل صوبےکو صنعتی صوبہ بنانےکے نام پر لوٹا گیانتیجہ یہ نکلا کہ اب ہماراصوبہ نہ زرعی رہانہ صنعتی۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ جو ہماری اصل طاقت اور پوٹینشل تھا وہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔زرعی زمینوں کے سکڑنے سے آئے روز آٹا گندم جیسے بحران سر اٹھانے لگے ہیں شوباز ،اس کا پورا ٹبر اور حواری چونکہ فیکٹریاں کارخانے اور شوگر ملوں کی سیاست کرتے تھےاور اس مقصد کے لیے دھرتی ماں کے سینے پر ہریالی اور فصلوں کی بجائے ایسے ناکام صنعتی منصوبے شروع کیے گئے جن کی آڑ میں اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرکے ایوان فیلڈ محل خریدے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک جعلی راجکماری بھی کہتی تھی کہ اس کی بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں مگر جب چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ شہزادی کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے ہوتے ہوئے لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا،فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ بھارتی پنجاب میں جہاں آج کل کسانوں نے اپنے حقوق کےلیے حکومت کو مشکل میں ڈالاہوا ہے وہ چھوٹا سا صوبہ پورے بھارت کے لئے خوراک پیدا کرتا ہےاور مختلف اجناس ایکسپورٹ بھی ہوتی ہیں مگر ہمارے لالچی اورخودغرض حکمرانوں نے صوبے کی زمینیں ہتھیا کرکسان کوبےحال اور پاکستانی پنجاب کو بنجر کردیا ہے۔

 

Related Posts