ٹیک زون اور پارک کا افتتاح ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح  نئے پاکستان میں  ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز نسٹ میں پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح کیا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا ثبوت ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اقدام علم پر مبنی  معیشت کے فروغ کی جانب اہم ثابت ہوگا۔اس سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم میسر آئے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے لیے عملی اقدامات کے مواقع پیدا کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسٹ کا یہ منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگیوں کوسیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی، لیکن مفاد میں ہو توحکومت اصلی نظر آتی ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: سیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی نظر آتی ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts