(ن )لیگیوں کوسیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی ، مفاد میں ہو توحکومت اصلی، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ (ن )لیگیوں کوسیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی، لیکن مفاد میں ہو توحکومت اصلی۔

ٹوئٹر پراپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی جیلوں میں قید باقی قیدی سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں قانون کے یکساں اطلاق کی جدوجہد کا علم اٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک چھوٹے میاں صاحب ،دو مفرور بیٹے ،صاحبزادی،سمدھی ، نواسے ،نواسیاں اور ٹی ٹی مافیا بھتیجے پہلے سے ہی موجود ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم نواز کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع باعثِ تعجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمشنر سمیت دیگر معاملات میں قانون سازی کاحصہ نہیں بنیں گے، خواجہ آصف

Related Posts