طالبان قیدیوں کی رہائی کا حتمی فیصلہ جلد ہوجائے گا،اشرف غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban responsible for violence in Afghanistan: Ashraf Ghani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ اگلے ہفتے امن عمل سے متعلق گفت و شنید کا آغاز ہو جائے گا۔ جس میں 18 علاقائی اور بین الاقوامی ملک شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ رات افغانستان کے قومی ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے منعقدہ محفل مباحثہ میں کہی۔

افغانی صدر نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا حتمی فیصلہ آئندہ دنوں کے دوران ہو جائے گا، جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ 5000 طالبان قیدی کس طرح رہا ہوں گے۔

صدر غنی نے کہا کہ انھوں نے تمام متعلقہ تنظیموں کو کہا ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کی فہرست کو آخری شکل دیں، جن پر افغان حکومت اور طالبان رضامند ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی دراصل قیدیوں کا تبادلہ ہے، اور افغان حکومت کو پتا ہونا چاہیے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے قیدیوں کو کب اور کہاں رہائی ملے گی، اور یہ یک طرفہ عمل نہیں ہو گا۔

افغان صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پہلا بین الافغان مکالمہ دوحہ میں ہوگا۔ لیکن، انھوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک جن میں ازبکستان، انڈونیشیا، چین، جرمنی، ناروے اور جاپان شامل ہیں، بین الافغان بات چیت کا اجلاس منعقد کرنے پر تیار ہیں۔

Related Posts