قومی خزانے کو 52 لاکھ کا نقصان، پی آئی اے کے 2 سابق افسران کے خلاف مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی خزانے کو 52 لاکھ کا نقصان، پی آئی اے کے 2 سابق افسران کے خلاف مقدمات درج
قومی خزانے کو 52 لاکھ کا نقصان، پی آئی اے کے 2 سابق افسران کے خلاف مقدمات درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی خزانے کو 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے پی آئی اے کے 2 سابق افسران کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 2 غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں سے 1 مقدمہ پی آئی اے کے سابق جرمن نژاد قائم مقام سی ای او برڈ ہلڈن کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسرا مقدمہ پی آئی اے میں سابق مشیر آسٹریلوی نژاد آفیسر کے خلاف درج کیا گیا۔ سابق قائم مقام سی سی او پر الزام ہے کہ انہوں نے خلافِ قانون آسٹریلین شہری کی تقرری کی منظوری دی۔

غیر قانونی تقرری کے باعث قومی خزانے کو 52 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ آسٹریلوی شہری کو 2016ء میں 3ماہ کیئے سی سی او کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو ایچ آر ہیڈ سمیت گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان پر گزشتہ ماہ الزام لگایا کہ انہوں نے سابق ڈپٹی ایم ڈی سلیم سیانی کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایچ آر ہیڈ حنیف پٹھان اور اعجاز ہارون کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ایچ آر ہیڈ سمیت گرفتار

Related Posts