ایف آئی اے کی کارروائی، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ایچ آر ہیڈ سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو ایچ آر ہیڈ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے دونوں ملزمان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سابق ڈپٹی ایم ڈی سلیم سیانی کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایچ آر ہیڈ حنیف پٹھان اور اعجاز ہارون کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز ہارون سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں ، ایچ آر ہیڈ اور اعجاز ہارون نے مل کر سلیم سیانی کو تعینات کیا جن کی تنخواہ 20 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اعجاز ہارون اور ایچ آر ہیڈ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کی۔ دونوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور سلیم سیانی کی غیر قانونی بنیادوں پر تعیناتی کی مزید تفتیش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر بیٹی کاقتل کرنے والا شخص گرفتار، آلہ قتل برآمد

Related Posts