جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گرفتار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گرفتار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار
جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گرفتار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل، کراچی نے کارروائی کرتے ہئوے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا (ایجنسی سپورٹ سیل) یاسر زیب کے خلاف مقدمہ نمبر 129 درج کر لیا۔

گرفتار ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکر، جعلی شناختی کارڈ پر جاری انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈر اور خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رشوت طلب کر لی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا (ایجنسی سپورٹ سیل) نے ملزم  (ڈپٹی ڈائریکٹر) سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی اور گرفتاری سے تحفظ کا یقین دلایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے 6 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں وصول کیے۔

مقدمہ درج ہوجانے کے بعد پہلے سے مطلوب ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گوروی شنکر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر زیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان پر درج مقدمے میں رشوت ستانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل کیس میں 6 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شہری اور ایجنٹس شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش میں انکشافات متوقع ہیں۔  

خیال رہے کہ اِس سے قبل جعلی شناختی کارڈ کیس میں ایف آئی اے نے نادرا کے 2 اعلیٰ افسران کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک غیر ملکی شہری فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی۔

 ایف ائی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل، کراچی نے گزشتہ ماہ کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا حماد حسین، سینئر ایگزیکٹو نادرا رضوان خان اور غیر ملکی شہری جاوید کے خلاف مقدمہ نمبر 110 درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  نادرا کے2اعلیٰ افسران گرفتار، غیر ملکی شہری فرار

Related Posts