وفاقی کابینہ کی بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ کی بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے پورے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

مزید پڑھیں:پنجاب الیکشن کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی

وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی، پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی۔

Related Posts