ایف بی آر کی مقامی منڈیوں میں اسمگل شدہ اشیاء کی خریدوفروخت پر تفتیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر کی مقامی منڈیوں میں اسمگل شدہ اشیاء کی خریدوفروخت پر تفتیش
ایف بی آر کی مقامی منڈیوں میں اسمگل شدہ اشیاء کی خریدوفروخت پر تفتیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مقامی منڈیوں میں اسمگل شدہ اشیا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ مقامی اشیاء کی فروخت کو فروغ دینے اور اسمگل شدہ اشیاء کی حوصلہ شکنی کے پیش نظر کیا گیا۔

اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایف بی آر نےڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اور اِن لینڈ ریونیو سے اہلکار لے کر ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

ایف بی آر کی ہدایات کے تحت تشکیل دی گئی ٹیمیں مختلف شہروں میں شاپنگ پلازہ اور مقامی منڈیوں میں جا کر وہاں بیچی جانے والی اسمگل شدہ اشیاء کی تفتیش کریں گی۔

ایف بی آر کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ ادارے کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق دکانداروں کو چیکنگ کے دوران درآمدی اشیاء کے دستاویزات دکھانے کی ہدایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال نو ارب دس کروڑ ڈالر قرض ادا کیا۔ رپورٹ

ادارے کا کہنا ہے کہ اگر دکاندار دستاویزات نہ دکھا سکا تو اسے اپنا جواب جمع کرانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔ محکمہ کسٹم کے مختلف شعبوں سے اہلکار بھی ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق ٹیموں کی صورت میں اس آپریشن کے دوران تفتیشی سرگرمیاں انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

Related Posts