فضل الرحمان نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں، شیخ رشید احمد
وزیراعظم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں، شیخ رشید احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا، اور اب بھی انہیں پر امن جلوس کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وہ خود اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے، بلاول زرداری بالغ اور سمجھ دار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلسوں سے کچھ نہیں نکلا، عدم اعتماد ان کا حق ہے۔

اپوزیشن بتا دے کہ انہیں براڈشیٹ پر کون قبول ہے؟ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100ملین ڈالرز کی مزیدجائیدادیں سامنے آ رہی ہیں، ساری پارٹیان فارن فنڈنگ میں آگئیں ہیں، جس نے جرم کیا اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوگا اسے پھکی ملنی چاہئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اپوزیشن نے استعفے ملتوی کردیئے اور ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، عمران خان کی سینیٹ الیکشن کے بعد ایک سیٹ اور بڑھیگی، کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، پنجاب میں بھی ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

Related Posts