کورونا کے حوالے سے حالات اب تک کنٹرول میں ہیں، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad chaudhry says corona situation in under control

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت خوشی ہے کہ کوروناسےمتعلق نسٹ نے پروڈکٹ تیار کیے ہیں،کورونا ٹیسٹ کٹس کے کل سے کلینکل ٹرائل شروع ہوں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کٹس تیار ہونے کے بعد ڈریپ کو بھیجی گئی ہیں،ڈیرھ لاکھ تک یہ کٹس حکومت کے حوالے کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے کیمپ میں یہ ڈرون پہنچ کر اسپرے کرے گا، نسٹ نے ریموٹ سے چلنے والا ایک ڈرون بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات اب تک کنٹرول میں ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کا جھانسا دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

حکومت اچھے طریقے سے کام کررہی ہے، ابھی تک کورونا کا کوئی خاص علاج نہیں ہے، احتیاط ہی زیادہ بہتر ہے،کورونا کی دوائی کے حوالے سے دنیا میں کام جاری ہے،نوے فیصد اسپتالوں میں تمام سامان اور کٹس فراہم کردیے گئے ہیں۔

Related Posts