سانحہ اے پی ایس کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی، فوادچوہدری، رپورٹ پیش کرینگے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry and Sheikh Rashid talking to media in the Supreme Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ قانون اور عدالتوں کااحترام کرتے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے صبح ساڑھے نو بجے حکم دیا اور وزیر اعظم عمران خان سیدھا عدالت پہنچے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس بہت آسان ریاست تھا، اس وقت مسلم لیگ (ن) برسراقتدار تھی، ہم تمام ذمہ داری مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور اس وقت کے وزیر داخلہ پر عائد کرکے کہتے کہ بات ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الزامات کی سیاست نہیں کی اور نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جس میں پوری قوم ساتھ کھڑی تھی، یہ وہ وقت تھا جب ججز نے فیصلے کرنا چھوڑ دیئے تھے اور آرمی کورٹس بنانا پڑی تھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’انٹیلی جنس ناکامیاں ہوتی ہیں لیکن پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے، پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے بعد معمولات زندگی بحال ہوئی ہے، فوج، پیرا ملٹری فورسز اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا۔

مزید پڑھیں:

سانحہ آرمی پبلک اسکول، دہشت گردوں سے مذاکرات پر عدالت برہم، حکومت کی سخت سرزنش

ملک میں حملوں کا خدشہ ہے، وزیراعظم، کیا ہم اب بھی محفوظ نہیں، سپریم کورٹ

ملک میں اتنا بڑا انٹیلی جنس سسٹم ،اربوں کے اخراجات، نتائج صفر ہیں، چیف جسٹس

انہوں نے اپنی حکومت کے 3 برس کو تاریخ کے پْر امن سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی محاذ پر مقابلہ کیا، کورونا اور اس کے نتیجے میں معیشت کو درپیش چیلنجز بھی شامل ہیں، کسی اور ملک کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا تو آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ وہاں کیا حالات ہوتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی منشور کا عملی مظاہرہ کیا اور عدالتی حکم پر تنہا ہی عدالت عظمیٰ پہنچے، آئندہ 4 ہفتے میں کارروائی مکمل کرکے اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام صورتحال فل بینچ کے سامنے پیش کردی ہے۔

Related Posts