ملک میں حملوں کا خدشہ ہے، وزیراعظم، کیا ہم اب بھی محفوظ نہیں، سپریم کورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No sacred cow in Pakistan, says PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گردحملوں کا خدشہ ہے، کوئی مقدس گائے نہیں، سپریم کورٹ حکم دے، کارروائی کرینگے۔

سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت جو حکم دے، ہم مجرموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پاکستان میں مقدس گائے کوئی نہیں۔ بات کرنے کا موقع دیں، میں ایک ایک کرکے وضاحت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی سپریم کورٹ آمد، عدالت نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

آرمی پبلک اسکول حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو آج طلب کر لیا

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں آپ کی پالیسیوں سے کوئی سروکار نہیں۔ہماری ایجنسیوں اور اداروں کو تمام خبریں ہوتی ہیں لیکن جب ہمارے اپنے لوگوں کی سیکورٹی کا معاملہ آتا ہے تو وہ ناکام ہو جاتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی مجرموں کا سراغ کیوں نہیں لگایا جاسکا؟۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایاکہ جب یہ واقعہ ہوا تو فوری پشاور پہنچا۔ عدالت نے کہا کہ اب تو آپ اقتدار میں ہیں، مجرموں کو کٹہرےمیں لانے کیلئے کیا کیا؟،جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ میڈیا رپورٹس کےمطابق آپ تو ان لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں؟۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو سیاق وسباق کے حوالے سے بتانا چاہتا ہوں، عوام دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج کے پشت پر کھڑی تھی، ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، اب بھی ملک میں حملوں کا خدشہ ہے۔

معزز ججز نے کہا کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں، ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اب بھی محفوظ نہیں؟۔

Related Posts