ملک میں اتنا بڑا انٹیلی جنس سسٹم ،اربوں کے اخراجات، نتائج صفر ہیں، چیف جسٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CJP says 'will not leave those responsible for APS tragedy'

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ اے پی ایس کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ انٹیلی جنس کہاں غائب ہوجاتی ہے؟،ملک میں اتنا بڑا انٹیلی جنس سسٹم ہے، اس پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، نتائج صفر ہیں ۔

بدھ کو دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا انہیں اس سے آگاہ کروں گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے، وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے، ایسے نہیں چلے گا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم اپنی تمام غلطیاں قبول کرتے ہیں، اعلیٰ حکام کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی،دفتر چھوڑ دوں گا مگر کسی کا دفاع نہیں کروں گا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس میں وزیراعظم کو ساڑھے 11 بجے طلب کیا۔

مزید پڑھیں:

سانحہ آرمی پبلک اسکول، دہشت گردوں سے مذاکرات پر عدالت برہم، حکومت کی سخت سرزنش

ملک میں حملوں کا خدشہ ہے، وزیراعظم، کیا ہم اب بھی محفوظ نہیں، سپریم کورٹ

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سابق آرمی چیف اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا؟، جب ان کے اپنے شہریوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو انٹیلی جنس ایجنسیاں کہاں غائب ہو جاتی ہیں؟۔

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انکوائری رپورٹ میں سابق آرمی چیف اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل سے متعلق کچھ نہیں ملا۔اس پر چیف جسٹس احمد نے ریمارکس دیے کہ ملک میں اتنا بڑا انٹیلی جنس سسٹم ہے، اس پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ ہم دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی ہیں، انٹیلی جنس پر اتنا خرچ کیا جا رہا ہے، لیکن نتائج صفر ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اداروں کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کا ردعمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سب سے آسان اور حساس ترین ہدف بچے تھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے مشاہدہ کیا کہ یہ ممکن نہیں کہ دہشت گردوں کو اندر سے سپورٹ نہ ملی ہو، اے پی ایس واقعہ سیکورٹی کی ناکامی تھی۔

Related Posts