میاں ثاقب نثار اور گلگت بلتستان کے سابق جج کی خبر بے وقوفانہ ہے۔فواد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری
عدلیہ کو اپنی گرتی ہوئی ساکھ پر خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے: فوادچوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے حوالے سے میڈیا پر چلائی جانے والی خبر بے وقوفانہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ معروف صحافی انصار عباسی کی ایک حیرت انگیز اسٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب کا ذکر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ق لیگی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق جج فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشن سے پہلے نہیں لینی۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیسےکیسے لطیفے اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کہ آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں، وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے انصار عباسی کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فون ملا کر بیٹھا ہواجج کیا آپ کے سامنے ہی کسی ملزم کی ضمانت سے متعلق ہدایات جاری کرے گا جو عام آدمی نہیں بلکہ ملک کا وزیر اعظم ہو؟

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بے وقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں کہ نواز شریف کے پاس ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دئیے گئے، کے پیسے کہاں سے آئے؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نے کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ اب اربوں کی جائیداد سامنے آچکی۔ اس کا جواب دیں۔ 

 

Related Posts