ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا، ایف اے ٹی اے کے مجوزہ ایکشن پلان پر پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان کو ایکشن پلان پر پیشرفت کے لئے کافی وقت دے چکا اور توقع ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا اور پاکستان کو 2019 کے آخر تک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن بعد ازاں کورونا کی وجہ سے مزید مہلت دیدی تھی۔

مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف اور ہمارا مستقبل

پچھلے دو سالوں میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے مجوزہ پلان پرنمایاں پیشرفت کی ہے تاہم فروری 2020 میں تنظیم نے دہشت گردوں کی مالی اعانت کے حوالے سے اقدامات میں ناکامی پرتحفظات کا اظہار کیاتھا

ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 14 ہدایات پر مکمل عمل کرلیا ہے جبکہ فورم نے پاکستان پرزور دیا تھا کہ وہ جون 2020 تک ایکشن پلان تیزی سے مکمل کرے۔

Related Posts