بلڈ کینسر میں مبتلا صدیقی باس کی طبیعت ناساز، والد کی الیکشن کمپین میں بھی حصہ نہ لے سکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلڈ کینسر میں مبتلا صدیقی باس کی طبیعت ناساز،والد کی الیکشن کمپین میں بھی حصہ نہ لے سکے
بلڈ کینسر میں مبتلا صدیقی باس کی طبیعت ناساز،والد کی الیکشن کمپین میں بھی حصہ نہ لے سکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر صدیقی باس نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

ٹک ٹاکر اسٹار صدیقی باس بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں، ایم ایم نیوز کو اپنی بیماری کے حوالے سے بتاتے ہوئے صدیقی باس نے کہا کہ ایک ماہ سے میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کچھ دن پہلے میرا سی آر پی لیول بہت زیادہ بڑھ گیا تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ طبیعت کافی بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدیقی باس نے کہا کہ ان کے والد کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں اسی لئے انہوں نے آج کل اپنے ریسٹورنٹ کو الیکشن آفس میں تبدیل کردیا ہے۔

صدیقی باس نے کہا کہ ان کے والد چیئرمین کا الیکشن لڑرہے ہیں، والد صاحب کے خیال میں صرف پیپلز پارٹی ہی علاقے کے مسائل حل کرسکتی ہے کیونکہ وہ صوبائی حکومت میں ہیں اور تمام اختیارات اس کے پاس ہیں۔

ٹک ٹاکراسٹار نے مزید کہا کہ میں نے صائمہ شاپنگ مال میں ضیافت بھی کھولی ہے۔

اپنی بیماری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بلڈ کینسر ایک جان لیوا مرض ہے میری کیموتھراپی چل رہی ہے اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ میں کب ٹھیک ہوں گا ۔ اس وقت میری رپورٹس ٹھیک نہیں ہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ میرے حق میں بہتر ہی کرے گا۔

آخر میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے صدیقی باس نے کہا کہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتے رہیں اور میری صحت یابی کیلئے بھی دعا کرتے رہیں۔

Related Posts