موٹیویشنل اسپیکر بن کر خاتون سے برہنہ تصاویر لینے والا جعلی روحانی گرو گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پولیس نے خود کو موٹیویشنل اسپیکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور روحانی گرو ظاہر کرکے ایک خاتون سے برہنہ تصاویر حاصل کرنے کے الزام میں 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت دِویا جتیندر پرمار کے نام سے ہوئی ہے۔ 22 سالہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس سے رابطہ کیا، خود کو قابلِ اعتماد روحانی رہنما ظاہر کیا اور کچھ عرصے تک اعتماد حاصل کرنے کے بعد یہ دعویٰ کیا کہ اس کے جسم سے “منفی توانائی” نکالنے کے لیے برہنہ تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔ ملزم نے خاتون کو مختلف جسمانی مشقیں کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

شکایت کے مطابق خاتون نے بعد ازاں پولیس سے رجوع کیا اور الزام عائد کیا کہ ملزم نے دھوکے اور دباؤ کے ذریعے اس کی نجی تصاویر حاصل کیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خود کو موٹیویشنل اسپیکر، روحانی رہنما یا انفلوئنسر ظاہر کرنے والے غیر مصدقہ افراد پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے اور کسی بھی صورت اپنی نجی تصاویر یا ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

Related Posts