عمران خان کے میڈیکل چیک اپ پر عابد شیر علی کا طنز: “وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سینئر ڈاکٹر کی گھڑی غائب”

تازہ ترین

تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جمعہ کی رات گئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں طبی معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے معائنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل پہنچا دیا گیا۔

اس پیش رفت پر جہاں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے اس معاملے پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا: وہی ہوا جس کا ڈر تھا، رات دورانِ چیک اپ سینئر ڈاکٹر کی گھڑی غائب ہوگئی… ہور کروا لو علاج تسی۔

عابد شیر علی کی اس پوسٹ میں توشہ خانہ کے متنازع کیس اور گھڑی کی فروخت سے متعلق سیاسی جملے بازی کو بطور طنز استعمال کیا گیا، جو شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پر سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور اسپتال منتقلی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت ترین لفظی جنگ جاری ہے، اور اب سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دیے جانے والے ایسے بیانات اس فضا میں مزید گرمی پیدا کر رہے ہیں۔

Related Posts