انتہا پسندانہ نظریہ نے بھارت کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہا پسندانہ نظریہ نے بھارت کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس انتہا پسندانہ نظریہ نے جوہری ملک کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اس نظریہ کی بنیاد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے نفرت اور نسلی برتری پر ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران نے برطانوی اخبار دی ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تصاویر جس میں ایک باپردہ مسلمان خاتون کو دو ہندو مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس سے گزرتے دکھایا گیا ہے۔

اس کو کیپشن یہ دیاگیا ہے کہ بھارت اب ہندو ریاست ہے اور ہم اس کے دوسرے درجے کے شہری ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس انتہا پسندانہ نظریہ نے جوہری ملک کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: آر ڈی اے نے غیر قانونی شادی ہال کےخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا

اس نظریہ کی بنیاد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے نفرت اور نسلی برتری پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر نکلا تواس سے خون خرابہ ہی ہوا ۔

Related Posts