آر ڈی اے نے غیر قانونی شادی ہال کےخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RDA rawalpindi
RDA rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آر ڈی اے نے ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے نیو چاکرہ روڈ پر بننے والے غیر قانونی شادی ہال خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کی جانب سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوخط لکھا گیا ہے جس میں کرپٹ بلڈنگ انسپکٹرز کو لگام ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ کرپٹ بلڈنگ افسران شہریوں سے رشوت لے کر غیر قانونی طورپر آر ڈی اے کی حدود میں کمر شل اور رہائشی نقشہ جات دھڑا دھڑ پاس کیے جارہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وہ نقشہ جات خاص طور پر پاس کیے جا رہے جن کو آر ڈی اے نے منظوری دینے سے انکارکیا تھا ، اس لوٹ مار کے باعث شہر بھر میں غیر قانونی بلڈنگز کی تعمیرات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں میونسپل کارپوریشن کے کرپٹ انسپکٹرز نے نیو چاکرہ روڈ پر غیرقانونی طور پر بننے والے تین منزلہ شادی ہال کا نقشہ بھاری رشوت لے کر منظور کیاجبکہ قانونی طور پر یہ شادی ہال آر ڈی اے کی حدود میں واقع ہے۔

آر ڈی اے نے شادی ہال کے مالک چوہدری ساجد (پی ٹی آئی) کا نقشہ منظور نہ کیا تھا، اس سے قبل بلڈنگ کنٹرول کےڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری عاطف نے نیو چاکرہ روڈ پر بننے والےغیر قانونی شادی ہال کو سیل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں کرپشن کی پرانی روش برقرار، راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار

چوہدری عاطف نے اس حوالے سے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ اندراج کی درخواست بھی دی تھی تاہم پولیس نے رشوت لے کر تاحال مقدمہ درج نہ کیا، وسری جانب ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن اور ٹریفک انجنیئرنگ آر ڈی اے نے میڈیا میں غیر قانونی طور پرتعمیر شادی ہال سے متعلق شائع خبر پر ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق شادی ہال کیونکر بنا، اس میں کس کس افسر کا ہاتھ ہے، سیل کیوں توڑی گئی، چوہدری ساجد خلاف مقدمہ کیوں درج نہ ہوا، ڈائریکٹر نے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Posts