جامعہ اردو مستقل وائس چانسلرکے حق میں ملازمین نے بینرز لہرا دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ اردو مستقل وائس چانسلرکے حق میں ملازمین نے بینرز لہرا دیئے
جامعہ اردو مستقل وائس چانسلرکے حق میں ملازمین نے بینرز لہرا دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : طویل عرصہ بعد جامعہ اردومیں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جامعہ کے اکثر ملازمین کی جانب سے مستقل وائس چانسلر کے حق میں باقاعدہ بینرز لہرانا شروع کردیئے ہیں ، یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں پینا فلیکس بھی لگائے گئے ہیں ،جامعہ میں پینا فلیکس کی بہتات سے جامعہ کی کرپٹ انتظامیہ میں پائی جانے والی تشویش بھی محسوس کی جاسکتی ہے ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن (عبدالحق کیمپس) اور تحفظِ حقوق ملازمین فورم، گلشن اقبال کیمپس نے اس حوالے سے باقاعدہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں صدرِ پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کی بحیثیت مستقل وائس چانسلر تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اعلامیہ میں یونیورسٹی کی موجودہ انتظامی و آئینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے افسران و دیگر غیر تدریسی ملازمین اس وقت غیر یقینی کی صورتحال میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ہرگز مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

 لہٰذا صدرِ پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ بحیثیت چانسلر اس صورتحال میں مداخلت کر کے ادارہ کو اس غیر یقینی کی صورتحال سے نجات دلوانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرسینٹ اور دیگر اراکینِ سینٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کی بحیثیت مستقل وائس چانسلر رجوع بکاری میں قانونی رکاوٹیں دور کرنے میں کردار ادا کیا جائے تاکہ ادارہ مزید بحرانوں سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسینیشن کرائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

Related Posts