سردی میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انڈے موسم سرما کے ناشتے کی اہم غذا ہیں اور اب پشاور میں انڈوں کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد انڈے عام افراد کی دسترس سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر کے بعد انڈوں کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوگیا اور خیبرپختونخوا کے پشاور میں انڈے 320 روپے کی بجائے 480 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔

ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ یہ ایک بنیادی ناشتہ ہے جو سردیوں میں خاص طور پر بچوں کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے لیکن انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث اب انڈے بھی دستر خوان سے غائب ہوگئے ہیں۔

ایک دکاندار نے اس اضافے کو مرغیوں کی بڑھتی ہوئی خوراک اور انڈوں کی نقل و حمل سے جوڑا، کیونکہ وہ پنجاب سے انڈے لاتا ہے۔ دوسری وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کا فرق سپلائی چین پر بھی اثر ڈال رہا ہے۔

ایس ایس جی سی نے کراچی میں گیس سپلائی کیوں معطل کی؟

پشاور کے مکینوں نے انتظامیہ سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts