وزرائے تعلیم اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق فیصلے آج ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوں دسویں جماعت کے امتحانات چار مضامین میں ہوں گے، شفقت محمود
نوں دسویں جماعت کے امتحانات چار مضامین میں ہوں گے، شفقت محمود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کے انعقاد سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران کورونا وائرس صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کریں گے جو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے متعلق صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کے مابین مشاورت ہوگی۔ موسمِ سرما کی چھٹیاں جلدی اور طویل کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 31 مئی  سے  10ویں سے 12ویں جماعت تک کلاسز شروع ہوگئیں۔ تعلیمی عمل کے دوران کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھل گئے

آج وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء شریک ہوں گے اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔

دسویں اور بارہویں جماعت کی امتحانات ہوں گے یا نہیں؟ اور کب ہوں گے؟ اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسمِ گرما کی چھٹیاں کتنی ہوں گی اور کب سے شروع ہوں گی، یہ تمام فیصلے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوں گے۔

عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز، تعلیمی اداروں کی صورتحال اور پاکستان بھر میں یکساں نصابِ تعلیم رائج کرنے سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔اس حوالے سے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آراء لی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمۂ تعلیم پنجاب نے 36 میں سے 34 اضلاع کے کالجز اور تمام سرکاری اسکولز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  جس کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر گزشتہ ماہ31 مئی سے ہوا، تاہم خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کا پنجاب کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

Related Posts