انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن :انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بلے باز جیسن رائے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی۔

کرکٹ ڈسپلن کمیشن کے ایک تادیبی پینل نے جیسن رائے پر پابندی کا اعلان کیا تاہم جرم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں،31 سالہ بیٹرپر 2500 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

جیسن رائے نے انگلینڈ کو 2019 میں ورلڈ کپ جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھااور 2020 پی ایس ایل 5 کا بھی حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دو وکٹوں پر 170 رنز بنالئے

جنوبی افریقا میں پیدا ہونیوالے جیسن رائے 10 سال کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محدود اوورز کی کرکٹ کے علاوہ فرسٹ کلاس میچوں میں مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related Posts