تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دو وکٹوں پر 170 رنز بنالئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan scored 170 runs for the loss of two wickets against Australia

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں تاریخی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے 301 رنز کے جواب میں دووکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالئے۔

اوپنرز عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے نصف سنچریاں بنائیں، عبداللہ شفیق 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئےاور اظہر علی 69 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم 391 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ شائقین کے ہمراہ منانے کا اعلان

بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کو پہلی اننگز کے دوران 391 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرنے پر پاکستان کو امام الحق کی وکٹ گنوانی پڑی۔

اوپنر امام الحق نے 41 گیندوں پر 11 رنز بنائے جن کو پیٹ کمنز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے جو 81رنز بناکر ناتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts