سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق بارباریہ کہہ رہے ہیں کہ سرفرازاحمدکی کاکردگی بہترنہیں رہی اوراظہرعلی کو کارکردگی کی بناپرقومی ٹیسٹ ٹیم کاکپتان بنایاگیاہے۔

مزید پڑھیں : دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی 20اورٹیسٹ ٹیم کااعلان، سرفرازجگہ بنانے میں ناکام

اگر2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں کی بیٹنگ پرفارمنس دیکھی جائے تو سرفرازاحمدکی کارکردگی اظہرعلی سے بہت بہتررہی۔سرفراز احمد نے2019 ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں28کی اوسط سے 112رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاںشامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور56رنزہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزازاورفخرکی بات ہے،اظہر علی

اظہرعلی نے2019ء میں2ٹیسٹ میچوں کی4اننگزمیں5.75کی اوسط سے 23رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور15رنزہے۔اس لئے اگردیکھاجائے توسرفرازاحمدنے اظہرعلی سے بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیالیکن نہ معلوم وجوہات کی بناپر سرفرازاحمد کوکپتانی سے ہٹا کر اظہرعلی کوکپتان بنوادیاگیا۔

Related Posts