کراچی میں بجلی کی طویل بندش! آج کن علاقوں میں صبح سے رات تک بجلی بند رہے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ 27 نومبر 2026 کو مسلسل 15 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹی نینس شٹ ڈاؤن (مرمتی کام) کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے سے شروع ہوگی جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 12 بجے تک معطل کی جائے گی۔ مختلف فیڈرز پر مرمتی کام کے باعث بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی الگ الگ ہوگا۔

متاثرہ فیڈرز اور اوقات کی تفصیلات

صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک

آغا شاہی، جیولوجیکل سروے اور دیگر متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی، پلازہ کا فیڈر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گا۔

صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک

5-C بلال آباد آر ایم یو، فائیاز سینٹر، گولڈن اسٹار، گلشنِ زبیدہ، حاجی مرید گوٹھ، شالیمار آئس، سلمان ہائٹس، سی مل آر ایم یو اور دیگر فیڈرز شامل ہیں۔

دیگر متاثرہ فیڈرز اور اوقات

500 کوارٹر صبح 9 بج کر 59 منٹ سے سہ پہر 3 بج کر 59 منٹ تک، 7-A آر ایم یو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک، عباسی مارکیٹ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک، الخیر بیکرز صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بجے تک،، اے ون سینٹر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک، ارمان سی این جی صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک، ایوب منزل صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک، بابا ولایت دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک، برنس گارڈن صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بجے تک اور سی سی آئی انڈسٹریز صبح 9 بج کر 30 منٹ سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک بند رہے گا۔

اسی طرح کوڈ ہلز، کمرشل کولڈ اسٹوریج، کنکریٹ انجینئرنگ، کاٹن ایکسچینج، ڈیٹا چوک، ای او بی آئی، گلبرگ، حسینی آر ایم یو، آئی اے قریشی، آئیڈیل بیکری، انٹرنیشنل سیرامک، اقراء کمپلیکس، اتحاد کاٹیج انڈسٹری اور جیسنڈا کے فیڈرز بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف اوقات میں بند رہیں گے۔

جناح ٹریڈ آر ایم یو، کینوپ پمپ، کھتری، کے ایچ آئی میمن سوسائٹی، کھوکھراپار آر ایم یو، ایم کے بلڈر، ایم یونس، ایم ای ایس 105، مومن آباد، موسیٰ لین آر ایم یو، محمد علی پارک، نثار شہید پارک، این آر کالونی، پی این آر کالونی، پول نمبر 56 آر ایم یو، راجہ پولٹری فارم، رائل سٹی، سیکٹر 5E، سائٹ پمپنگ، سائٹ ٹیلی فون ایکسچینج، اسپیشل ایجوکیشن، طلحہ قاضی آر ایم یو، ٹائم پریس، اردو نگراور زم زم فلور کے فیڈرز بھی مرمتی کام کے باعث بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔

طویل دورانیے کی بندش والے فیڈرز

سی سی آئی انڈسٹریز کے فیڈرز پر بجلی کی بندش رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہنے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ سائٹ پمپنگ اور سائٹ ٹیلی فون ایکسچینج کے فیڈرز صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک بند رہیں گے۔

کے الیکٹرک کے مطابق یہ بندش مینٹی نینس شٹ ڈاؤن کے تحت کی جائے گی۔ صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ فیڈر اور بجلی کی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کرلیں۔

Related Posts