اسلام آباد :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔مریدکے میں جاری قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔
مزید پڑھیں : سرفراز احمد ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ تینوں قسم کی کپتانی سے آؤٹ