کراچی: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پرپہنچ گئی، ڈیم کے مکمل بھرنے کیلئے ڈھائی فٹ پانی درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پرپہنچ گئی۔جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے اور ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔مزید ڈھائی فٹ پانی آنے کی صورت میں اسپل وے کھولنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری