نجیب ہارون کے استعفے نے تبدیلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، نفیسہ شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lifting lockdown has increased coronavirus cases in country: Nafisa Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر اعظم کی تبدیلیوں کا بھانڈا نجیب ہارون کے استعفیٰ نے پھوڑ دیا ہے، وفاقی حکومت کی کارکردگی اور اقدامات سے جب اس کے اپنے اہم اراکین مطمئن نہیں تو بھلا عوام کیسے سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےپی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کے استعفیٰ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی نجیب ہاروں نے استعفیٰ دے کر وزیراعظم کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی اراکین نے استعفیٰ دے کر پیغام دیا ہے کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

تبدیلی کے داعویداروں نے اپنے منتخب نمائندگان کو کچھ نہیں دے سکے تو عوام کو کیا دیا ہوگا،دیر آئد درست آئد ابھی کچھ لوگوں کو تبدیلی کا مطلب سمجھ آیا ہے باقی کچھ رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے وہ وزرا ء،اور اراکین بغلیں جھانک رہے ہیں جو چند روز سے سندھ حکومت پر بلاجوز تنقید کر رہے تھے جب کہ وہ خود اس وبا کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

Related Posts