طلاق کی افواہیں، ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلاق کی افواہیں، ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
طلاق کی افواہیں، ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان ان دنوں طلاق کی افواہیں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

خلیجی اخبار نے گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انسٹاگرام پر بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا نے اپنی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ایک کرسی پر بیٹھے عقب میں موجود بظاہر اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ خواشگوار موڈ میں گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔

اپنی ویڈیو کی کیپشن میں بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا نے تحریر کیا کہ ‘جب 12 گھنٹے کی شوٹنگ کے دن آخرکار ختم ہوجائیں ‘۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔مگر اس ویڈیو میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:ثانیہ مرزا نے علیحدگی کی افواہوں کے دوران اپنی نئی تصویر جاری کردی

واضح رہے کہ حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا، لوگوں کا ماننا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔

Related Posts