کلبھوشن کیس: آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR
ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادارے کے وقار کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ سزائے موت یافتہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوسے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئی سی جے فیصلے پر اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی ہے، کیس سے متعلق بعض قانونی پہلو پر غور کیا جارہا ہے، کمانڈر کلبھوشن سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان اپنے وقت پر ہوگا۔

خیال رہے کہ میڈیا کے چند حلقوں میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس پر آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان کی فوجی عدالت نے گرفتار بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی جس پر بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی تھی۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا۔

Related Posts