سنی تحریک کے تحت لاہور میں سویڈن کے خلاف مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سنی تحریک لاہور کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی حرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، قرآن پاک کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی پر سویڈن اور ہالینڈ کو انتہا پسند دہشت گرد ملک قرار دیا جائے، اسلامی ممالک مذمت سے کام نہ چلائیں حکومت کا کام قانونی طور پر یا طاقت کے زور پر روکنا ہوتا ہے، اسلامی ریاستیں اسلام دشمن رویوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سخت احتجاج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پر او آئی سی کے ذریعے دباؤ بڑھایا جائے کہ سوئیڈن اور ہالینڈ کو مذہنی جنونی دہشتگرد ملک قرار دیا جائے۔ او آئی سی اُمت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ہالینڈ اور سوئیڈن کیخلاف آواز بلند اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرائے۔

سردار طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی خاموشی پر اُمت مسلمہ میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی مذہبی دل آزاری کی گئی ہے، عالمی سطح پر بین المذاہب کا درس دینے والے قرآن پاک کی بے۔ حرمتی پر کیوں خاموش ہیں، دین اسلام وہ واحد مذہب ہے جو تمام مذہبوں کا احترام اور عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ یہود و نصاری دین اسلام کے بغض میں تمام حدیں پار کر رہے ہیں۔ مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی طور بھی برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام مساجد میں قرآن کریم کے تحفظ اور ہالینڈ اور سویڈن کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کریں۔

مظاہرین سے علامہ غلام قادر نقشبندی، پیر سیف اللہ نقشبندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts