پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوسری بار نامزد ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد ہوگئیں
پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے گزشتہ گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا، مگر اس بار بھی اُن کا خوبصورت گانا ‘ادھیڑو نہ’ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا جائیگا۔

عروج آفتاب انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سلمیٰ ہائیک کا اپنی خوبصورتی سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں اور اب وہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی اور اس طرح وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن جائیں گی۔

Related Posts