Friday, March 29, 2024

شیخ الحدیث مولانا ادریس کراچی پہنچ گئے، مدارس تقریبات سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس 3 روزہ تعلیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس خیبر پختونخوا سے کراچی پہنچے، کراچی ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان،  محمد الیاس خان، مولانا عظیم اللہ عثمان ودیگر علماء کرام نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پر کسی خاص فرقے کی سوچ مسلط نہیں کرنے دینگے، علامہ ریاض نجفی

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس 3 روزہ تعلیمی دورے میں کراچی کے بڑے جامعات کی سالانہ تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ 31 جنوری بروز منگل بعد نماز عشاء جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے 38 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت، 15ویں تکمیل بخاری شریف کے بڑے اجتماع میں میں شریک ہونگے اور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ سے دورہ حدیث کی تکمیل کرنے والے طلباء کرام کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں قرآنیات پر مشتمل وسیع و عریض ثقافتی مرکز کا قیام

علاوہ ازیں کراچی پہنچتے ہی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے جامعہ احیاء العلوم بلدیہ ٹاؤن کے سالانہ اجتماع میں بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور ایمان افروز بیان کیا۔