کراچی کی چھ ہزار تعمیرات غیر قانونی قرار، ہر صورت گرانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا اور شہر میں کسی بھی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 ایس بی سی اے کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وزیربلد یات ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدا یت پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دن رات کار رو ائی میں مصروف ہے اور تعطیل والے دن بھی انہدامی کا روائی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دبنگ خان کا بغیر شرٹ فوٹو شوٹ، بھرپور فٹنس کا مظاہرہ

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں  فیڈرل بی ایر یا، ناظم آبا د، لیاری، محمود آباد ، لیاقت آباد، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، جمشید روڈ ، طارق روڈ ، بہادر آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی مختلف علاقوں میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو غیرقانونی تعمیر ات کے خلاف کا رو ائی کی رپورٹ دی جاتی ہے، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈیمولیشن ریحان خان کو خصوصی طور پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کا ررو ائی کی ہدا یت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی تشکیل سے شہر میں ٖغیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاررو ائی میں تیزی آ ئی ہے، اب تک 30دن میں 50سے زائد غیر قانونی تعمیر ات کو مسما ر کیا جا چکا ہے جبکہ لیاری اور محمود آبا د میں ہما رے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کر نا پڑا ہے ان پر حملہ ہوا لیکن ہم کسی دباؤ میں نہیں آئے اور نہ ہی آئیں گے، شہر سے ہر صورت غیر قانونی تعمیرات کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

Related Posts