قومی ٹی ٹوئنٹی، دانش عزیز کے زبردست 72 رنز، سندھ ایک بار پھر یقینی شکست سے بچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹی ٹوئنٹی، دانش عزیز کے زبردست 72 رنز، سندھ ایک بار پھر یقینی شکست سے بچ گیا
قومی ٹی ٹوئنٹی، دانش عزیز کے زبردست 72 رنز، سندھ ایک بار پھر یقینی شکست سے بچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے بیٹسمین دانش عزیز کی 72 رنز کی زبردست اننگز کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ ٹیم ایک بار پھر یقینی شکست کو چھوئے بغیر بچ نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ دانش عزیز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ 8ویں وکٹ کیلئے انور علی کے ہمراہ 77 رنز کی شراکت داری نے میچ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم لیگ میچ میں دانش عزیز نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے آخری اوور میں 19 رنز کی ضرورت تھی۔ دانش عزیز نے افتخار احمد کی گیندوں پر 2 چھکے اور 2 چوکے لگا دئیے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سندھ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا، 34 رنز پر سندھ کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔ دانش عزیز اور انور علی نے 8ویں وکٹ کیلئے 77 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ دانش عزیز نے 47 گیندوں پر 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

انور علی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے 3، عمران خان سینئر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ لی۔ قبل ازیں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کے پی کے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

خیبر پختونخوا کی تجربہ کار بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ہوئی جس کے 7 کھلاڑی 87 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان شنواری نے 15 گیندوں پر 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے اور 36 رنز پر کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔

مصدق احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ مقررہ اوورز میں کے پی کے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے۔ دانش عزیز کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ دانش عزیز نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ اگر دباؤ کم ہوا تو ہدف عبور کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ 

 

Related Posts