کراچی میں خصوصی لوازمات کے ساتھ چٹخارے دار دال چاول کا لطف اٹھائیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں دال چاول کو ایک خاص ڈش کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے اور دکاندار دال، چاول اور اچار ایک پلیٹ میں ایک ساتھ ڈال کر پیش کردیتے ہیں، تاہم کراچی میں ایک خاص مقام ایسا بھی ہے جہاں خصوصی لوازمات کے ساتھ دال چاول تھالی میں پیش کیے جاتے ہیں۔

دال چاول تھالی میں پیش کرنے کا یہ مقام کراچی کے علاقے ڈالمن مال کے قریب واقع ہے جہاں 52 ریسٹورنٹ خاص طور پر شہرِ قائد کے شہریوں کیلئے دال چاول، پاپڑی اور دیگر لوازمات کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

ڈالمن مال کے قریب واقع یہ ریسٹورنٹ 52 تھالی ریسٹورنٹ کے نام سے مشہور ہے جہاں دال چاول تھالی میں پیش کیے جاتے ہیں۔ ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا کھانے کا کام 50 برس پرانا ہے تاہم یہ ریسٹورنٹ تقریباً 12 سال قبل قائم ہوا تھا۔

تھالی کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے 52 تھالی ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا کہ ہم نے دال چاول کو تھالی میں ایک خاص ڈش کی صورت میں پیش کرنے کا آئیڈیا اس لیے استعمال کیا کیونکہ کراچی کے لوگ مکسڈ دال چاول ایک ہی پلیٹ میں ہر جگہ سے کھا سکتے ہیں۔اس لیے ہمیں بیٹھے بیٹھے ایک دن خیال آیا کہ کیوں نہ ہم ایک نئی چیز پیش کریں۔

ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ ہم تھالی کے ساتھ دال، چاول، چکن، کباب، چلوز، پاپڑ اور دال مکھنی کا استعمال کرتے ہیں۔ دال چاول کے ساتھ پاپڑی ہم نے ہی متعارف کرائی اور آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں آنے والے عوام ہم سے دال چاول کے ہمراہ پاپڑی فرمائش کرکے طلب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل تھالی میں ہم 10 لوازمات رکھتے ہیں جن میں دال، چاول، چکن اسٹک، چکن کباب، چکن چلوز، پاپڑی، اچار، پیاز اور دال مکھنی شامل ہیں۔ ہم ایک ری فل فری دیتے ہیں یعنی اگر کھاتے کھاتے دال اور چاول ختم ہوجائیں تو ایک بار بغیر کوئی قیمت ادا کیے، لوگ دال اور چاول حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں اسپیشل تھالی کی قیمت 180 روپے جبکہ کباب تھالی کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے۔ کباب تھالی میں دال مکھنی، چکن کباب، چلوز، پاپڑی، اچار اور پیاز شامل ہوتے ہیں۔ دال چاول کے ساتھ کرسپی پاپڑی کھاتے ہوئے ایک الگ ذائقہ محسوس ہوتا ہے جسے یہاں آنے والے شہری بے حد پسند کرتے ہیں۔

اچار کے ہمراہ دال چاول اور پاپڑی کھانے کا منفرد ذائقہ بھی کراچی کے شہریوں کو بے حد پسند ہے۔لوگ نہ صرف دال چاول خود کھاتے ہیں بلکہ اپنے پیاروں اور دوست احباب کیلئے پیک کروا کر بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔

Related Posts