عفت عمر کے کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iffat omar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اداکارہ عفت عمر کے کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بھی قانون کی خلاف ورزی پر کھری کھری سنادیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک تصویر میں اداکارہ عفت عمر انجکشن لگواتی دکھائی دے رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کورونا ویکسین کا انکشاف کیا ہے۔

عفت عمر کے مبینہ طور پر کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان مچ گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دوسروں کو قانون پر عمل کرنے کا درس دینے والی عفت عمرخود قانون توڑ کر سفارش سے کورونا ویکسین لگوارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شرمناک حرکت ہے اس بی بی کی۔ یہ جعلی لنڈے کے لبرل صرف گالی گلوچ کرنے تک لبرل ہیں۔ ویسے ان کے نہ کوئی اخلاقیات ہیں نہ ہی کوئی شرم حیا ہے انکو۔ باتیں ان کی سنو تو لگتا ہے اس بڑا کوئی قانون پسند نہیں اور کرتوت انکے اس قدر اخلاق سے گرے ہوئے۔

مزید پڑھیں:اثرورسوخ کا استعمال ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے مرحلے میں شعبہ صحت سے منسلک اور ضعیف العمر افراد کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے تاہم پاکستان سفارش سے کورونا ویکسین لگوانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

Related Posts